Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا شیڈول تبدیل کردیا

21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل
21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب امیدواروں کو انتخابی نشان 20 سے 26 اپریل تک الاٹ کیے جائیں گے، 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی،  پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔

مزید خبریں :