21 اپریل ، 2023
کراچی میں نیوکراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نیوکراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گرگیا،دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت 40 سالہ عبدالرحمٰن ،35 سالہ سمیرا ،15 سالہ فزاء اور 10 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔