Time 21 اپریل ، 2023
پاکستان

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

کراچی میں صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی/ اسکرین گریب
کراچی میں صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی/ اسکرین گریب

کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے۔

کراچی میں صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی جس میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

بوہری برادری کی نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :