Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

سیشن کورٹ کا عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخارگھمن کو ضمانت پر رہا کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کی سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر  افتخار گھمن کو ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ نے ملزم افتخار گھمن کو 1لاکھ روپےکا ضمانتی مچلکہ جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ ملزم افتخارگھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم افتخار گھمن ایف آئی اےکی تحویل میں نہیں، عدالت کے حکم پر ملزم کیمپ جیل لاہور میں ہے، ملزم کو 15 اپریل 2023 کو کیمپ جیل لاہور میں عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم افتخار گھمن کو  12اپریل 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم  ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمےمیں نامزد تھا اور  ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے میں مفرور تھا۔

مزید خبریں :