پاکستان
24 دسمبر ، 2012

لاہور: دھند کے باعث پروازیں منسوخ،مسافرکولاوارث چھوڑدیاگیا

لاہور: دھند کے باعث پروازیں منسوخ،مسافرکولاوارث چھوڑدیاگیا

لاہور …لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی ایئرلانز کی پروازیں منسوخ کردی گئیں،مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور میں گزشتہ رات شدید دھند نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کو مکمل طور پربند کردیا گیا،لاہور اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے مسافر ایئرپورٹ پر بے یارو مددگار پڑے رہے۔مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی ایئر لائنز نے نہیں پوچھا۔نہ ان کی رہائش کا کوئی بندوبست کیا گیا اور نہ ہی ان کے کھانے کا جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز کے لیٹ ہونے پر تمام سہولیات کی فراہمی ایئرلائنز کے ذمے ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :