کھیل
Time 26 اپریل ، 2023

پاکستان نے نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ میں جے وردھنے ٹرافی جیت لی

میچ کے دوران پاکستان کے سلمان جہانگیر نے 72 اسٹروکس اور قاسم علی خان نے 76 اسٹروکس اسکور کیا—فوٹو: فائل
میچ کے دوران پاکستان کے سلمان جہانگیر نے 72 اسٹروکس اور قاسم علی خان نے 76 اسٹروکس اسکور کیا—فوٹو: فائل

نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ میں پاکستان نے جے آر جے وردھنے ٹرافی جیت لی۔

لاہور کے جمخانہ گالف کلب میں پاکستان اورسری لنکا کے گالفرز کے درمیان جے آر جے وردھنے ٹرافی کیلئے 18 ہولز کے میچ میں مقابلہ ہوا۔

میچ کے دوران پاکستان کے سلمان جہانگیر نے 72 اسٹروکس اور قاسم علی خان نے 76 اسٹروکس اسکور کیا، مجموعی طور پر پاکستان کا اسکور 148 اسٹروکس رہا جبکہ سری لنکا کے گالفرز نے مجموعی طور  پر155 اسٹروکس اسکور کیا۔

جے آر جے وردھنے ٹرافی کیلئے ہونے والے 18 ہولز کے میچ میں پاکستان نے سات اسٹروکس کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیشنل امیچر گالف چیمپیئن شپ لاہور کے جمخانہ کلب میں جاری ہے، 29 اپریل تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے دوران امیچرز، سینیئر امیچرز، خواتین، بین الصوبائی ٹرافی اور انٹرنیشنل میچ ٹرافی کیلئے بھی مقابلے ہوں گے۔

مزید خبریں :