Time 29 اپریل ، 2023
کاروبار

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے ٹیکس وصول کریں گی— فوٹو: فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے ٹیکس وصول کریں گی— فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان  ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 20 لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیے جانے کاامکان ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائےگی جس کے تحت دکانداروں کیلئے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے ٹیکس وصول کریں گی، اسکیم سالانہ ایک  کروڑ روپے آمدن والے دکاندار اور  سروسز فراہم کرنے والوں پر  لاگو ہوگی۔

وزارت خزانہ اور  ایف بی آر حکام کے درمیان اس حوالے سے آج اہم اجلاس ہو گا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی بلوں کے ساتھ یہ ٹیکس وصول کر کے ایف بی آر کو منتقل کر دیں گی۔  سالانہ ایک کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آریہ اسکیم لائے گی اور انہیں ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

 یا درہے کہ گزشتہ سال وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ ٹیکس عائد کیا تھا لیکن تاجروں کے احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کی ہدایت پریہ ٹیکس واپس لے لیاگیاتھا۔

مزید خبریں :