02 مئی ، 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ کےججز کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عشائیے کا اہتمام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججزکے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔