Time 04 مئی ، 2023
کھیل

فخر بولتا نہیں اور بابر چپ نہیں کرتا : امام الحق

بابر سے میری دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسے جیسے  ہی کسی چیز کا آئیڈیا ہو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے اور  ہدایات دینے لگ جاتا ہے: پاکستانی بیٹر امام الحق/فوٹوفائل
 بابر سے میری دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسے جیسے  ہی کسی چیز کا آئیڈیا ہو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے اور  ہدایات دینے لگ جاتا ہے: پاکستانی بیٹر امام الحق/فوٹوفائل

پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ فخر زمان بولتے بہت کم ہیں اور بابر اعظم چپ نہیں کرتے ۔

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے کی فتح کے بعد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے امام الحق سے  فخر زمان اور بابر اعظم سے میچ میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ سے متعلق سوال کیا ۔

جس پر امام الحق نے بتایا کہ بابر اور فخر زمان دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف  ہیں کیوں کہ فخر بولتا نہیں ہے اور بابر چپ نہیں کرتا۔

امام الحق  نے بتایا کہ  دونوں کے ساتھ بیٹنگ  کے دوران میری  انڈراسٹینڈنگ ایک مختلف کومبو ہے کیوں کہ بابر اعظم مجھے اچھے سے جانتا ہے تو انھیں پتہ چل جاتا ہے کہ میں کیا سوچ رہا ہوں۔

 پاکستانی بیٹر کا کہنا تھا کہ  میرا ماننا ہے کہ ہماری کافی عرصے سے اچھی پارٹنر شپ کا راز بھی یہی ہے کہ ہم 5 سے 6 سالوں سے ایک ہی نمبرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے آرہے ہیں  لیکن مجھے مزہ بابر اعظم اور فخر دونوں کے ساتھ آتا ہے، فخر کے ساتھ میں نیشنل ٹیم سے بھی قبل کھیلتا ہوا آرہا ہوں اور بابر سے میری دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسے جیسے ہی کسی چیز کا  آئیڈیا ہو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے  اور ہدایات دینے لگ جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں :