04 مئی ، 2023
بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ناک کی سرجری کی قیمت 3 پروجیکٹس سے ہاتھ دھو کر دینا پڑی۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ناک کی سرجری کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی تھی جو ان کے پلان کے مطابق نہیں ہوئی۔
اداکارہ کے مطابق اس سرجری کے غلط ہونے کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں کئی فلمز پروجیکٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے ناک کے غدود کو نکلوانے کیلئے سرجری کروائی تھی جو غلط ہوگئی جس کے باعث ان کے چہرے کے نقوش بگڑ گئے اور اداکارہ تقریباً مختلف لگنے لگی جس کے بعد وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چہرے کے نقوش بگڑنے کی وجہ سے انہیں 3 مختلف فلمز پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا، اس وقت انھیں محسوس ہوا تھا کہ ان کی غلط سرجری ان کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردے گی۔