Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

جنوبی افریقہ سے آنیوالے دو مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی

منکی پاکس کی علامات پر خاتون اور بچے کے خون کے نمونے لیے گئے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو
منکی پاکس کی علامات پر خاتون اور بچے کے خون کے نمونے لیے گئے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

جنوبی افریقہ سے آنے والے دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والے دو مسافروں کے منکی پاکس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات پر خاتون اور بچے کے خون کے نمونے لیے گئے اور خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی اورنجی اسپتال کو بھیجے گئے تھے۔

مزید خبریں :