کھیل
25 دسمبر ، 2012

خواہش تھی کہ قائداعظم ڈے پر قوم کوجیت کاتحفہ دیں، محمد حفیظ

 خواہش تھی کہ قائداعظم ڈے پر قوم کوجیت کاتحفہ دیں، محمد حفیظ

بنگلور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انکی خواہش تھی کہ قائداعظم ڈے پر قوم کوجیت کاتحفہ دیں،شعیب ملک نے ثابت ہے کہ وہ تجربہ کارکھلاڑی ہیں،اعصاب کوکنٹرول میں رکھتے ہوئے میچ جیتا،ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ کھلاڑیوں میں تکرارہوتی رہتی ہے،کوشش ہے کھیل کی اسپرٹ برقراررکھیں، انھوں نے اپنے ٹاپ بولروں عمرگل اورسعید اجمل کی بولنگ کی کارکردگی کی تعریف کی،اور کہا کہ ہمارے بولروں نے بھارت کوتوقعات سے کم رنزتک محدودرکھا۔دریں اثنا ء بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہم نے اچھے آغازکے بعداختتام اچھانہیں کیا،آخری4 اوورزمیں پاکستانی بولرزنے بہت اچھی بولنگ کی،کوشش کریں گے کہ آئندہ گراوٴنڈمیں شرما،کامران کی تکرارجیسے واقعات نہ ہوں۔

مزید خبریں :