کھیل
26 دسمبر ، 2012

کامران اکمل اور اشانت شرما میں تلخ کلامی: دونوں پر جرمانہ عائد

 کامران اکمل اور اشانت شرما میں تلخ کلامی: دونوں پر جرمانہ عائد

دبئی …انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور بھارت کے فاسٹ بولر اشانت شرماپرجرمانہ عائد کر دیا ہے،کامران پر پرمیچ فیس کا5فیصد جبکہ شرما پر 15 فیصدجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کے دوران کامران اکمل اوراشانت شرماکے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہوئی تھی جب کامران نے اشانت شرما کی گیند کھیلنے کی کوشش کی جو کہ مس ہوگئی تاہم اشانت کی جانب سے کوئی جملہ کسنے پر کامران نے جب اسکا جواب دیا تو دونوں میں تلخ جملو ں کا تبادلہ ہوا، البتہ اس موقع پر امپائرز اور سینئر پلیئرز نے معاملہ رفع دفع کرادیا تھا۔

مزید خبریں :