Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا— فوٹو: فائل
ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا— فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی تھا اور اس کے اہلخانہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب  تھا۔

حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا  تھا۔

واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ْ وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :