Time 24 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی

میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں: حماد اظہر/ فائل فوٹو
میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں: حماد اظہر/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی۔

سابق وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو  جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی‘۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ’میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کی  اور ان کے والد میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے، انہوں نے جالندھر شہر میں اپنا تمام کاروبار اور جائیداد چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا، ریاست اگر آج ایسے بزرگ شہریوں کو بیٹیوں کی دھمکیاں دینے پر مجبور ہو چکی ہے تو یہ بھی کسی سانحہ سے کم نہیں۔

واضح رہے حماد اظہر پر بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :