Time 08 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شہزادہ ہیری اہلیہ کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہونے لگے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

شہزادہ ہیری اہلیہ کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہونے لگے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
شہزادہ ہیری نے آخری مرتبہ رواں سال مئی میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا— فوٹو: فائل

امریکا میں مقیم برطانوی شہزادے ہیری اب اپنے دوستوں اور آبائی وطن کی یاد ستانے لگی۔

برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ پر نظر رکھنے والے ٹام کوئین نے برطانوی اخبار دی مرر کو بتایا کہ شہزادہ ہیری کے دوست بھی ان سے ملنے نہیں آتے کیونکہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں شہزادہ آرچی  اور شہزادی لی لی بیٹ کے ہمراہ میں امریکا میں مقیم ہیں۔ 

گزشتہ ماہ شہزادہ ہیری برطانیہ میں اپنے ایک پرانے دوست کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے، برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ایک فرد کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں اس لیے کیا کیونکہ اس شادی میں ان کے بھائی شہزادہ ولیم بھی مدعو تھے اور  ہیری وہاں سب کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے۔

شہزادہ ہیری نے آخری مرتبہ رواں سال مئی میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

ٹام کوئین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری اس لیے بھی اپنے دوستوں سے نہیں ملنا چاہتے کیونکہ وہ انہیں میگھن مارکل سے پہلے کی زندگی کی یاد دلاتے ہیں اور وہ اس سے بچنا چاہتے ہیں۔

تاہم کچھ حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری دوربارہ برطانیہ میں کچھ جائیدادیں خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، دوسری جانب میگھن مارکل کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ انہیں برطانیہ کی جانب سے ’مسترد‘ کردیا گیا ہے اور وہ ہالی وڈ میں اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :