نیشنل گیمز: جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر

جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی— فوٹو: فائل
جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی— فوٹو: فائل

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز 2023 کے جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔

جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

جوڈو ایونٹ کے آخری روز آرمی نے مزید دو گولڈ میڈل جیتے، اولمپئن شاہ حسین شاہ نے اپنا دوسرا گولڈ میڈل سو کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں حاصل کیا۔

شاہ حسین شاہ اس سے قبل اوپن کیٹیگری میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے تھے جبکہ آرمی کے معین اسلم نے بھی اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اسلام آباد میں روئنگ کے مقابلے بھی آرمی کے نام رہے جس نے 16 گولڈ میڈلز حاصل کیے، واپڈا نے 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ نیوی نے تین گولڈ میڈلز کے ساتھ روئنگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :