06 جون ، 2023
امریکا کا کہنا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدنت پٹیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے امور جو امریکا، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔