09 جون ، 2023
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کافی دنوں سے رابطے ہیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے ، انہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔