مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

فوٹو: دی سن
فوٹو: دی سن

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک عجیب اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو  ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

تاہم صرف 3 گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ان کی موت کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی۔

خاتون کے بیٹے نے تصدیق کی کہ ان کی 76 سالہ والدہ  ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔

تاہم  خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں واقعی ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، حیران کن طور پر والدہ کی سانسیں بحال ہونے پر بیٹا خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کو ایک معجزہ قرار دیا۔

خاتون اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال انتظامیہ جس نے خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا کہ اس واقعہ کے بعد ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :