مردہ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی

مردہ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی—فوٹو: فائل
مردہ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی—فوٹو: فائل

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جا نب سے مردہ قرار دی گئی نومولود  بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع رائچور  سے تعلق رکھنے والے ارپا اور امارما کے ہاں 10 مئی کو ایک سرکاری اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن انہوں نے علاج کے غرض سے  نومولود بچی کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق نجی اسپتال نے تین  دن تک بچی کا علاج کیا اور خاندان سے ایک دن کے  تقریباً  12 ہزار بھارتی روپے وصول کیے ، تاہم ہفتے کے روز ڈاکٹروں نے جوڑے کو بتایا کہ ان کی بچی انتقال کر گئی ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد والدین بچی کی لاش گاؤں لے گئے جہاں انہوں نے آخری رسومات کی تیاری شروع کردی  لیکن اس دوران  ایک رشتے دار نے بچی کو سانس لیتے دیکھا جس پر سب حیران ہوگئے ۔

 لہٰذا نومولود بچی کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کا علاج جاری ہے۔

مزید خبریں :