دلچسپ و عجیب
31 دسمبر ، 2012

یوکرائن کی منفرد ڈولفن، پانی سے باہر بھی کرتب دکھاتی ہے

یوکرائن کی منفرد ڈولفن، پانی سے باہر بھی کرتب دکھاتی ہے

کیف…پانی میں ڈولفن کے کرتب تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن زمین پر اٹکھیلیاں کرتی ڈولفن شاید ہی دیکھی ہو۔یوکرائن میں ایک ڈولفن ٹرینر نے ڈولفن ایریم میں پرورش پانے والی 15 سال کی Goshaنامی ڈولفن کو پانی سے باہر نکل کر رینگنے کی تربیت دی ہے۔گوشا اب ٹرینر کے حکم پر سوئمنگ پول کے کنارے پر 10 میٹر تک مزے سے رینگ سکتی ہے ۔ٹرینر کا کہنا ہے بحیرہ اسود کے گہرے پانیوں میں رہنے والی یہ دو سو کلوگرام وزنی ڈولفن جب اس تالاب میں لائی گئی توایک روزاس نے پانی سے باہر چھلانگ لگائی اورکچھ دورتک رینگ کرموسم کامزہ لیتی رہی۔اس کی صلاحیت دیکھتے ہوئے باقاعدہ تربیت کاآغازکیاگیاجس میں شاندارکامیابی ملی۔

مزید خبریں :