چند روز قبل مردہ قرار دیکر آخری رسومات کیلئے لے جاتے ہوئے زندہ ہونے والی خاتون چل بسی

چند روز قبل ایک مقامی اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دیدیا گیا تھا: غیر ملکی میڈیا— فوٹو: اسکرین گریب
چند روز قبل ایک مقامی اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دیدیا گیا تھا: غیر ملکی میڈیا— فوٹو: اسکرین گریب

لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور  میں چند روز قبل ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد  آخری رسومات کے دوران حیران کن طور پر زندہ ہو جانے والی خاتون چند روز بعد ہی چل بسی، بیٹے نے موت کی تصدیق کر دی۔

زندہ ہونے کے بعد بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناسازی کے باعث دوبارہ اسی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں سے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 جون کو ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

تاہم صرف 3 گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ان کی موت کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی۔

خاتون کے بیٹے نے تصدیق کی کہ ان کی 76 سالہ والدہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :