Time 30 جون ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف سے معاہدہ: گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

بجلی اورگیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے: ذرائع/ فائل فوٹو
بجلی اورگیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد شرائط کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی گیس بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی اورگیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے اس لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے اور گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے جب کہ حکومت کے پاس پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی میں 10 روپے فی لیٹرتک اضافے کی گنجائش ہے۔


مزید خبریں :