کاروبار
01 جنوری ، 2013

پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری، سی این جی 19 روپے مہنگی ہونیکا امکان

پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری، سی این جی 19 روپے مہنگی ہونیکا امکان

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی پالیسی گائیڈ لائن کی اصولی منظوری دے دی جس کے تحت سی این جی 19 روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سی این جی پالیسی گائیڈ لائن کی اصولی منظوری دے دی ہے پالیسی گائیڈ لائن کے تحت سی این جی کی نئی قیمت 76 سے 80 روپے فی کلو ہو سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گی۔ای سی سی نے ایل بی جی پالیسی گائیڈ لائنز کی بھی منظوری دی ہے ، جس کے تحت ایل پی جی پر لیوی بھی عائد کی جائے گی، ای سی سی نے انرجی ایفیشنی آڈٹ کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں :