صحت و سائنس
02 جنوری ، 2013

کراچی میں انسداد خسرہ مہم میں چہلم امام حسین  کے باعث 2دن کی توسیع

کراچی میں انسداد خسرہ مہم میں چہلم امام حسین  کے باعث 2دن کی توسیع

کراچی …کراچی میں دس روزہ انسداد خسرہ مہم چہلم حضرت امام حسین کے باعث کو دو روز کے لیے توسیع کرد ی گئی ۔مہم اب پانچ جنوری سے پندرہ جنوری تک جاری رہے گی۔ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ صدیقی کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے باعث کراچی میں خسرہ سے بچاوٴ مہم اب تین جنوری کے بجائے پانچ جنوری کو شروع ہوگی۔ابتدائی طور پر لانڈھی، کورنگی، گڈاپ،ملیر، بن قاسم، لیاری، اور نیوکراچی ٹاون میں مہم کا آغاز کیا جائے گا، مہم میں ایک سے دس سال کی عمرکے بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ای ڈی او ہیلتھ کا مزید کہنا تھاکہ رواں سال کراچی میں خسرہ سے 550بچے متاثر ہوئے جن میں 15جاں بحق ہوگئے۔ خسرہ سے بچاوٴ مہم اب پانچ جنوری سے پندرہ جنوری تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :