دلچسپ و عجیب
02 جنوری ، 2013

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نئے سال کے موقع پرروایتی پریڈ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نئے سال کے موقع پرروایتی پریڈ

پاساڈینا/کیلی فورنیا…امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے روایتی پریڈ منعقد کی گئی۔ کئی برسوں بعد ڈزنی لینڈ کا فلوٹ بھی پریڈ میں شامل ہوا۔کیلفورنیا کے شہر پاسا ڈینا میں یہ خوبصورت پریڈ 124 سال سے منعقد کی جارہی ہے۔ سال کے پہلے دن کو خوشیوں سے بھرپور اور یادگار بنانے کے لیے اس پریڈ میں مختلف فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ روز باوٴل نامی یہ شاندار پریڈ دیکھنے کے لیے سات لاکھ سے زائد شہری موجود تھے۔ پریڈ میں 42 فلوٹ، 23 بینڈ اور سیکڑوں فنکار شامل تھے جن کا تعلق امریکا کے مختلف شہروں سے تھا۔

مزید خبریں :