Time 13 جولائی ، 2023
پاکستان

نواب شاہ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ائیرپورٹ قرار دے دیا گیا

اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رخ کرنا پڑے گا— فوٹو: فائل
اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رخ کرنا پڑے گا— فوٹو: فائل

نواب شاہ ائیرپورٹ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ائیرپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

کسی ہنگامی صورتحال میں کراچی ائیرپورٹ کی پروازوں کو نواب شاہ ائیرپورٹ لینڈ کرایا جاتا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب نواب شاہ کا کراچی کے متبادل ائیرپورٹ کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے۔

اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رخ کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا موسم کی خرابی کی صورت میں بھی کراچی کی پروازیں اب ملتان لینڈ کریں گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملتان ائیرپورٹ کو متبادل ائیرپورٹ کا درجہ دینے  کی  تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :