02 جنوری ، 2013
کراچی…عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں خسرے کی وبا ء پھوٹنے کی بڑی وجہ بچوں کی حفاظتی ٹیکوں کے کورس تک رسائی نہ ہونا ہے ، صرف 65 فی صد بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس کرایاجاتاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں بچوں کی بہت بڑی تعداد کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس تک رسائی حاصل نہیں ،ترقی یافتہ ملکوں میں یہ شرح 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ ہر صوبے میں یونین کونسل کی سطح پر حفاظتی ٹیکوں کے مراکز بڑھا ئے جائیں۔عالمی ادارہ صحت نے سندھ میں خسرے کی وبا ء کے خلاف ہنگامی مہم شروع کر دی ہے ، ا گلے 8 دنوں میں سندھ میں 29 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگوائے جائیں گے۔