Time 16 جولائی ، 2023
جرائم

لاہور میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  میں بچوں اور  بچیوں سے زیادتی کے  واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور  صرف رواں سال کے ساڑے 6 ماہ کے دوران زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے ہیں۔

پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق اس سال کے ساڑھے 6 ماہ کے دوران شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جس میں کسی بچی سے زیادتی یا بچےکو بد فعلی کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق بچوں سے بدفعلی کے 98 مقدمات درج کیےگئے جن میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائےگئے، ان میں سے14 مقدمات زیر تفتیش ہیں جب کہ دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے جن میں 11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزمان کو گرفتار کرکے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 3 اشتہاری مجرمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :