دلچسپ و عجیب
03 جنوری ، 2013

امریکا:نجی طیارہ اُڑانے والے پائلٹ نے دوران پرواز چور پکڑ لیا

امریکا:نجی طیارہ اُڑانے والے پائلٹ نے دوران پرواز چور پکڑ لیا

واشنگٹن…امریکا میں ایک نجی طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے دوران پرواز چور پکڑ لیا۔ شمالی کیرولینا سے فلوریڈا جانے والے شخص کو اپنے گھر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے چور دکھائی دیا۔ چور نے پائلٹ کے گھر کی پارکنگ میں کھڑے ٹریلر کو اپنی گاڑی سے باندھا اور اُسے لے کرفرارہوگیا۔ پائلٹ نے دوران پرواز پولیس کو اطلاع دی اور طیارے سے چور کی نگرانی کرنے لگا۔ پولیس نے قریبی ٹریفک سگنل پر چور کو گرفتار کرکے ٹریلر برآمد کرلیا۔

مزید خبریں :