جرائم
Time 22 جولائی ، 2023

لاہور: معروف تاجر سے 5 کروڑ بھتہ لینےکے معاملےکا ڈراپ سین ہوگیا

ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر بزنس مین کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا: پولیس__فوٹو: فائل
ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر بزنس مین کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا: پولیس__فوٹو: فائل

لاہور میں ڈیفنس کے علاقے سے معروف تاجر سے 5 کروڑ  روپے بھتہ لینے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف تاجر اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر تاجر کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا ۔ 

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید خبریں :