Time 22 جولائی ، 2023
دلچسپ و عجیب

ان میں سے کسی رنگ کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت کے راز جانیں

اس تصویر میں سے کسی رنگ کو منتخب کریں اور جانیں کہ اس رنگ کے ہر شیڈ کے لیے پسندیدگی رکھنے والے افراد کی شخصیات میں کیا راز پوشیدہ ہیں؟__فوٹو: سوشل میڈیا
اس تصویر میں سے کسی رنگ کو منتخب کریں اور جانیں کہ اس رنگ کے ہر شیڈ کے لیے پسندیدگی رکھنے والے افراد کی شخصیات میں کیا راز پوشیدہ ہیں؟__فوٹو: سوشل میڈیا

ہر شخص کا کوئی نہ کوئی پسندیدہ رنگ ہوتا ہے جس کی جانب اس کا جھکاؤ زیادہ ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف رنگ  شخصیت کے بارے میں بتاسکتے ہیں کہ آپ کے پیارے یا آپ کے خود کا مزاج کیسا ہے، کیونکہ کچھ لوگ اپنے آپ کو بھی سمجھ نہیں پارہے ہوتے۔

اوپر دی گئی تصویر میں سے کسی رنگ کو منتخب کریں اور جانیں کہ اس رنگ کے ہر شیڈ کے لیے پسندیدگی رکھنے والے افراد کی شخصیات میں کیا راز پوشیدہ ہیں؟

تیز سرخ رنگ:

جس طرح ہر رنگ کے کئی شیڈ ہوتے ہیں ویسے لال کے بھی متعدد شیڈز ہیں، اگر اس رنگ نے آپ کو اپنی جانب کھینچا یعنی یہ رنگ آپ کو پسند ہے تو آپ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

یہ افراد پیدائشی رہنما ہوتے ہیں، ہر چیز میں انہیں رہنمائی کرنا بے حد پسند ہوتا ہے، یہ افراد رسک لینے سے نہیں ڈرتے۔

نیلا رنگ:

اس رنگ کے لیے پسندیدگی رکھنے والے افراد رحم دل اور پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، یہ افراد اپنے اردگرد کے ماحول کو جھگڑوں سے پاک رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اپنی ضروریات سے پہلے دوسروں کی ضروریات پورا کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے۔

ان لوگوں کے دوست وفادار ہوتے ہیں، اور یہ افراد انتہائی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔

پیلا رنگ:

اگر یہ رنگ آپ کو سب سے پہلے اپنی جانب متوجہ کرتا ہے تو آپ ایک تخلیقی، پرجوش اور پر امید شخص ہیں، آپ لوگ نئے تجربات کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ان کے لیے بے حد آسان ہوتا ہے۔

ہرا رنگ:

لوگ ان افراد کو انٹروورٹ (اپنے آپ میں رہنے والا یا اپنی ذات کی طرف توجہ رکھنے والا اور ہر چیز کو بہت غور سے پرکھنے والا/ دوسروں کے سامنے اظہار خیال کرنے سے خوف کھانے والا) قسم کا انسان سمجھتے ہیں لیکن یہ افراد اپنا زیادہ تر وقت آس پاس کی چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔

ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جھگڑے یا بحث کے بجائے مسائل کا حل نکلے۔

بنفشی نیلا یا جامنی:

یہ افراد بغیر سامنے والے کی وضاحت سنے ان کے جذبات جاننے کے ماہر ہوتے ہیں، نئے آئیڈیاز کا ان کے پاس ذخیرہ ہوتا ہے، ہر چیز کا مثبت پہلو دیکھنا ان کی شخصیت کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :