Time 02 اگست ، 2023
کھیل

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا

ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے چار اگست ٹور شیڈولڈ تھا، بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی: ذرائع__فوٹو: آئی سی سی
ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے چار اگست ٹور شیڈولڈ تھا، بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی: ذرائع__فوٹو: آئی سی سی

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے 4 اگست ٹور شیڈولڈ تھا لیکن اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی سی بی کی بھارت جانے کی اجازت کی درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی۔

دوسری جانب چند روز میں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے کی اجازت کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا، بھارتا کے ٹور کے لیے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے بورڈ ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔

مزید خبریں :