Time 02 اگست ، 2023
دنیا

ویڈیو: خانہ کعبہ کو غسل دینے کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا جب کہ غسل کعبہ کے روح پرور مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔

  خانہ کعبہ کے غسل کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔  

 غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔

مزید خبریں :