23 فروری ، 2012
لاہور … پاکستانی کھلاڑی احمد امین بودلہ نے مارشل آرٹ ککس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، بھارتی کھلاڑی کا 2982 ککس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں پاکستان کے احمد امین بودلہ نے ایک گھنٹے میں 6370 ککس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی کے پاس تھا جنہوں نے 2982 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کے 18سالہ کھلاڑی احمد امین بودلہ نے بھارتی کھلاڑی سے 3388 مارشل آرٹس ککس زیادہ لگا کر حیرت انگیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔ احمد امین بودلہ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔