04 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، مہم کا آغاز سات جنوری سے ڈسٹرک سینٹر ل سے کیا جائیگا، مختلف اضلاع میں ہونے والی مہم کے ذریعے ساڑھے پانچ لا کھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرک سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق سات جنوری سے شروع ہونے والی مہم میں گزشتہ مہم کے دوران میں رہ جانے والے 95 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہم میں 357 ٹیمیں کام کرینگی جن کی سیکورٹی کے لیے 200 سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے، جبکہ ہر فیکسڈ اور موبائل سائٹ پر پولیس اور رینجرز کا فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائیگا۔ ڈسٹرک ساؤتھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرک ساؤتھ مصطفٰی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ مہم کے ذریعے 2000 سے زائد بچوں کو قطرے پالائے جائینگے، تاہم جب تک سیکورٹی ادارے تحفظ فراہم نہیں کرینگے تب تک مہم کو چلانا ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنرڈسٹرک ویسٹ گھنور علی لغاری کے مطابق پولیو مہم 16 جنوری سے شروع کی جارہی ہے جس کے تحت 4 لاکھ 95 ہزار بچوں کو ٹارگٹ کیا جائیگا، اس سلسلے میں 1600 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ٹی ایچ اوز کو بھی ہدایات کردی گئی ہیں۔