Time 10 اگست ، 2023
کھیل

لاہور: قومی انڈر الیون اسکواش کھلاڑی کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے

زین بخاری کے انتقال سے سے بہت افسوس ہوا ہے، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل
زین بخاری کے انتقال سے سے بہت افسوس ہوا ہے، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل

اسکواش انڈر 11 ایج گروپ کے قومی کھلاڑی زین بخاری لاہور میں کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔

ترجمان اسکواش ایسوسی ایشن نے قومی انڈر 11 ایج گروپ کے کھلاڑی کی اچانک وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ زین بخاری کے انتقال سے بہت افسوس ہوا ہے، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ترجمان کے مطابق کے مطابق بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا، زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے کہ گھر کی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکرٹری محمد منصور نے زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے اسکواش جشن آزادی لیگ ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ایج گروپ اسکواش لیگ کل سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی۔

مزید خبریں :