Time 11 اگست ، 2023
کھیل

سلیکشن نہ ہونے پر دھانی نے سوشل میڈیا پر دیا جانیوالا بیان ڈیلیٹ کردیا

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا/ فائل فوٹو
ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹر ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نےقومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر قومی کرکٹر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کرکٹر نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف سلیکٹر کے پریس کانفرنس میں کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'لگتا ہے دھانی پاکستانی بولر نہیں ہے'۔ 

سلیکشن نہ ہونے پر دھانی نے سوشل میڈیا پر دیا جانیوالا بیان ڈیلیٹ کردیا

شاہنواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ بھی نالاں ہوگئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کی جانب سے شاہنواز دھانی سے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان سے متعلق بازپرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد دھانی نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغامات ڈیلیٹ کردیے۔

مزید خبریں :