کراچی میں ووکیشنل ٹریننگ مکمل کرنے والے خصوصی بچوں کے کیفے کی افتتاحی تقریب

جن بچوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا آج کے وی ٹی سی کے باعث یہ ہی بچے اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں: شعیب جاوید — فوٹو: کے وی ٹی سی
جن بچوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا آج کے وی ٹی سی کے باعث یہ ہی بچے اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں: شعیب جاوید — فوٹو: کے وی ٹی سی 

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (کے وی ٹی سی) سے تعلیم و تربیت مکمل کرنے والے اسپیشل بچوں کیلئے ’کیفے خودی‘ کے نام سے قائم کیے گئے کیفے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

کیفے خودی کی افتتاحی تقریب میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے چیئرمین شعیب جاوید حسن اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سمیت کے علاوہ سینیٹر عبدالحسیب نے شرکت کی جبکہ تقریب میں خصوصی بچوں نے ملی نغمے گا کر سماں باندھ دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے گمنام ہیروز کو ان کا اصل مقام دینے کی کوشش کررہے ہیں، جن بچوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا آج کے وی ٹی سی کے باعث یہ ہی بچے اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں۔

انہوں نے کے وی ٹی سی کیلئے 60 لاکھ روپے عطیہ دینے اور طلباء کے مفت ہیلتھ انشورنس کا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ کے وی ٹی سی کے طلبہ خود ایک معاشرے کی تشکیل کررہے ہیں، ’کیفے خودی‘ ان طلبا کیلئے کامیاب زندگی کیلئے پہلا قدم ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دعویٰ ہے کہ کیفے خودی پاکستان کا پہلا ایسا کیفے ہے جو  مکمل طور پر خصوصی بچے چلا رہے ہیں۔

مزید خبریں :