Time 13 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان کے عبدالحنان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار

اس ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور پاکستان کے حنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا: ایشین ہاکی فیڈریشن/ فوٹو جیو نیوز
اس ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور پاکستان کے حنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا: ایشین ہاکی فیڈریشن/ فوٹو جیو نیوز

پاکستان کے عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار  پائے ہیں۔

بھارت کے شہر چنئی میں ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو اختتامی تقریب میں ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور  پاکستان کے عبدالحنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

ایشین ہاکی فیڈریش نے بتایا کہ عبدالحنان شاہد غیر معمولی پرفارمنس اور صلاحیت کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے اور  ہاکی میں ان کا مستقبل روشن ہے۔

خیال رہے پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی۔

مزید خبریں :