Time 08 اگست ، 2023
کھیل

ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 30 ستمبر کو ہوگا

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ جاپان، بنگلا دیش، سنگاپور اور ازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں— فوٹو: فائل
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ جاپان، بنگلا دیش، سنگاپور اور ازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں— فوٹو: فائل

چین کے شہر ہینگ زو میں ہونے والے ایشین گیمز  کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹ 24 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہو گا۔ پاکستان اور  بھارت کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ جاپان، بنگلا دیش، سنگاپور اور ازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں۔

پول بی میں کوریا، ملائیشیا،  چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ  30 ستمبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور اور 26 ستمبر کو بنگلا دیش کیخلاف میچ کھیلے گی۔ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان اور 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔

ایشین گیمز مینز  ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل 4 اکتوبر اور  فائنل 6 اکتوبر کو  کھیلا  جائے  گا۔

مزید خبریں :