پینسل کی نوک کو تراش کر مجسمے بنانے والی فنکارہ

کراچی سے تعلق رکھنے والی فنکارہ مہوش سلطانہ انتہائی باریکی سے پینسل کی نوک پر عمارات، مشہور کردار اور دیگر اشیاء بنانے کی ماہر ہیں جن کی اندرونی تفصیلات دیکھنے والوں کی حیران کردیتی ہیں۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہیں مہوش سلطانہ نے بتایا کہ انہوں نے دیگر ممالک میں بھی سفر کے دوران مجسمے تراشے ہیں جن میں سے انہوں نے لند ن کا تاریخی گھنٹہ گھر بگ بین کا ذکر کیا۔

اس کے علاوہ خاتون آرٹسٹ نے بادام اور لونگ پر بھی حیرت انگیز نقش نگاری کی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل چین بنانا تھا جس کو تیار کرنے میں کافی محنت اور وقت لگا۔

ان کے شاہکار میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو کے مجسمے بھی شامل ہیں۔

مہوش سلطانہ پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیٹو آرٹسٹ ہیں لیکن پینسلوں کی نوکوں پر بنائے گئے ناقابل یقین مجسمے ان کے قابل تعریف ہنر کا مظہر ہے۔

مزید خبریں :