23 فروری ، 2012
میلبورن …پین کیک کا ٹاور تخلیق کرنا ایک انتہائی مشکل امر ہے کیونکہ کبھی پین کیک ٹوٹ جاتے ہیں تو کبھی ٹاور گرجاتا ہے۔آسٹریلیا کے ایک ماہر شیف اینڈی روبل نے60پین کیکس کی مدد سے دنیا کا اونچا ترین پین کیک ٹاور تخلیق کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔میلبورن کے پین کیک پارلر میں روبل نے76سینٹی میٹر اونچا پین کیک ٹاور تخلیق کیا ہے جس نے2008میں کروشیا میں بنائے گئے74سینٹی میٹر اونچے ٹاور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بناڈالا۔