پاکستان
06 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس:مورو سے گرفتارملزم سراج تالپرکراچی منتقل،تفتیش جاری

شاہ زیب قتل کیس:مورو سے گرفتارملزم سراج تالپرکراچی منتقل،تفتیش جاری

کراچی …کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان شاہ زیب کے قاتلوں کوگرفتاری کے لئے تین اضلاع کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نامز د ملزم سراج تالپر سمیت اس کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتارکرلیاہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو دئی گئی مہلت رنگ لائی، اس سلسلے میں نوجوان شاہ زیب کے قتل کیس میں نامزد اہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد،دادواورنوشہروفیروزپولیس نے دادو مورو کے ایک گاوں نئوں گوٹھ میں چھاپہ مارا گیاجہاں کیس میں نامزد ملزم سراج تالپر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،اِس سلسلے میں پولیس ذرائع نے چار افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے معلوم ہوا کے سراج تالپر ،سجاد تالپر،شاہد سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتارملزمان کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :