پاکستان
06 جنوری ، 2013

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

اسلام آباد…وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اسلام آباد میں مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملک اِس وقت کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم ، صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، محمد خان طوراتمان خیل اور سردار مسعود لونی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک اِس وقت کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا اس قسم کے ایڈونچر ازم سے سیاسی عدم استحکام اور انتشار پیدا ہوسکتا ہے جو پر امن انتخابات کیلئے بھی نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ کے ان خیالات سے اتفاق کیا۔

مزید خبریں :