اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کو نوٹیفائی کیا انہیں پتا تھا حلقہ بندیاں ہوں گی: چیئرمین سینیٹ

حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دیگا: صادق سنجرانی. فوٹو فائل
حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دیگا: صادق سنجرانی. فوٹو فائل

کراچی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے سابق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کو نوٹیفائی کیا انہیں پتا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مسلح فوج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان کی آواز بلوچستان کے سینیٹرز بخوبی اٹھا رہے ہیں اور نگران وزیراعظم سے بلوچستان کے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے لیکن بلوچستان کی ترقی کے لیے بہت سارے وسائل کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا گزشتہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کو نوٹیفائی کیا، ان سب کا پتا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا یقین رکھیں الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے، حلقہ بندیاں جیسے ہی مکمل ہوں گی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا، قوم مطمئن رہے الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کروائے گا۔

صدر پاکستان سے متعلق سوال پر صادق سنجرانی کا کہنا تھا 9 ستمبر کو صدر مملکت کی مدت ختم ہو رہی ہے، نئے صدر کے انتخاب تک صدر مملکت اپنے منصب پر رہیں گے، نئے صدر کا انتخاب تب ہو گا جب چاروں صوبوں اور وفاق میں الیکٹرول کالج مکمل ہو گا۔

مزید خبریں :