جیو کے ڈرامہ جن زادہ میں جن کے کردار کو حقیقی روپ دینے والی میک اپ آرٹسٹ

کراچی سے تعلق رکھنے والی رازان یاسِن ایک اسپیشل ایفیکٹس میک اپ آرٹسٹ اور انٹرپرینار ہیں جنہوں نے جیو کا ڈرامہ جن زادہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے رازان نے 'جن زادہ' میں جن کے کردار کو بنانے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ جن کے کردار کو تخلیق کرنا ایک بہترین تجربہ تھا، ہم نے پہلے بیٹھ کر جن کا کریکٹر ڈیزائن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کردار بنانے سے پہلے اس کی بیک گراؤنڈ اسٹوری کو سمجھا جاتا ہے، اداکار سید جبران کے ساتھ مل کر انکی فیس کاسٹینگ کی اور کافی ڈیموز بھی ہوئے جب فائنل ایفیکٹ تیار ہوا تو اسے دیکھ کربہت خوشی ہوئی کیونکہ اس سے ہماری محنت وصول ہوئی تھی۔

 رازان نے یہ آرٹ کیسے سیکھا؟

رازان نے ایس ایف ایکس آرٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایف ایکس میک اپ پوری دنیا میں استعمال ہوتا ہے، یہ صرف ہیبت ناک روپ ہی نہیں بلکہ زخم، فینٹیسی کیریٹر اور ایجینگ دکھانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے، فلم اور ڈرامہ میں کردار کو دلچسپ اور حقیقی بنانے کےلیے یہ اسپیشل میک اپ ہوتا ہے۔

رازان  نے یہ ہنر کورونا وبا کے دنوں میں سیکھا اور بتایا کہ جب میں نے شروع کیا تھا تب ہی مجھے احساس ہوگیا تھا کہ یہ ہنر مجھ میں قدرتی طور پر ہے کیونکہ میں نے کسی سے سیکھا نہیں اور میں کافی پریکٹس کرتی تھی، کبھی یوٹیوب سے کوئی ویڈیو دیکھتی تو کبھی کسی ریفرنس پکچر سے سیکھتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پروڈکٹس کو لیکر مسائل درپیش ہوئے اور مجھے اپنے اس کام کو بہتر بنانا تھا جس کے لیے میں نے جب پروڈکٹس کی معلومات لینا شروع کیں توپتا چلا کہ ملک میں یہ دستیاب ہی نہیں اور باہر سے منگوانا بہت مہنگا پڑجاتا۔

رازان نے مجھے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس بھی بہت پھیلا ہوا تھا تو باہر ممالک سے خریدنا ممکن نہیں تھا، پھر میں کاسمیٹک فارمولیشن کے کورسز لینا شروع کیے تاکہ میں خود یہ پروڈکٹس بنا سکوں اور اب میرا اپنا برینڈ ہے ۔

رازان یاسِن نے اداکار فہد مصطفیٰ اور ینگ سٹنرز کے ساتھ بھی پروجیکٹس کیے ہیں، فنکارہ کا کام ویسے کافی خوفناک ہے، شاید ان کا کام دیکھنے والے انہیں بے خوف سمجھیں لیکن ڈر انہیں بھی لگتا ہے!

کیا خوفناک کردار بنانے والی آرٹسٹ کو ڈر لگتا ہے؟

آرٹسٹ نے بتایا کہ ویسے مجھے بھی ڈر لگتا ہے، مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا ہے، میں اصلی خون نہیں دیکھ سکتی، اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ ایس ایف ایکس آرٹسٹ ہوکر اصلی خو ن سے ڈرتی ہیں، اندھیرے اور ہارر موویز سے ڈرتی ہیں تو ہاں، مجھے ڈر لگتا ہے ان سب سے لیکن جب اپنا کام کررہی ہوتی ہوں تو مجھے اس سے ڈر نہیں لگتا کیونکہ مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ فیک ہیں، میں نے خود بنایا ہیں اور جب یہ سب رکھے ہوں تو میں اپنے کمرے میں نہیں سوتی۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے  بتایا کہ آگے جاکر میں وی ایف ایکس میں بھی مہارت حاصل کرنا چاہتی ہوں، ایس ایف ایکس اور وی ایف ایکس کا ایک اچھا امتزاج ہوتا ہے، ہالی ووڈ کی طرح یہاں بھی اس کام کو آگے بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :