پاکستان
06 جنوری ، 2013

ہنزہ :ماں سے بچھڑے چیتے کے بچے کو خنجراب نیشنل پارک میں پہنچادیاگیا

ہنزہ :ماں سے بچھڑے چیتے کے بچے کو خنجراب نیشنل پارک میں پہنچادیاگیا

ہنزہ …ہنزہ میں دریا پار کر تے ہوئے چیتا کا بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو خنجراب نیشنل پارک میں رکھا ہوا ہے خنجراب نیشنل پارک میں ہزاروں کی تعداد میں نایاب جانور پائے جائے ہیں جس میں مارخوب ،برفانی چیتے اور دوسرے نایاب جانور شامل ہیں ،پارک انتظامیہ کے مطابق پارک میں اس وقت 50 سے زائد برفانی چیتے موجود ہیں ،گزشتہ دنوں چیتا اپنے بچے کے ساتھ دریا کو پار کر رہا تھا کہ بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا ور دریا میں گر گیا،مقامی لوگو ں نے دریا سے بچے کو نکالا اور خنجراب نیشنل پارک میں دیکھ بھال کے لیے چھوڑ دیا۔

مزید خبریں :