20 اگست ، 2023
چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ہی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہو گیا۔
روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔